نئی دہلی میں آج ’’پوشن اتسوغذائیت بخش‘‘پروگرام کا انعقاد

   

نئی دہلی: خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت ( ایم ڈبلیو سی ڈی ) پوشن اتسو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جو کارٹون اتحاد کے ذریعے اچھی غذائیت کی اہمیت پر اہم پیغامات پھیلانے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ اس سلسلے میں کل (29 فروری کو ) نئی دہلی میں ایک تقریب منعقد ہونے والی ہے جس کے دوران ‘پوشن اتسو بک’ جاری کی جائے گی اور ایک کارٹون اتحاد ایم ڈبلیو سی ڈی کے ساتھ مل کر غذابخش خوراک کے مقصد کے لیے اپنے تعاون کا اعلان کرے گا۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ( بی ایم جی ایف ) کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے علاوہ ایم ڈبلیو ی ڈی اور دیگر وزارتوں کے سینئر افسران بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔