ابوجہ :انتخابی کمشین نے اٹھاسی لاکھ ووٹ حاصل کرنے والے بولا ٹینوبو کو فاتح قرار دے دیا۔ افریقہ کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائے والے ملک نائجیریا میں حزب اختلاف نے انتخابی نتائج کو متنازعہ قرار دیا ہے۔لاگوس کے سابق گورنر بولا ٹینوبوکو نائجیریا میں ہوئے صدارتی انتخابات کا فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔ حزب اختلاف کے امیدواروں نے افریقہ کی سب سے بڑی جمہوریت میں گزشتہ ویک اینڈ پر ہونے والی ووٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نائجیریا کے آزاد قومی انتخابی کمیشن (آئی این ای سی) کی جانب سے چہارشنبہ یکم مارچ کو حکمران جماعت کے امیدوار بولا ٹینوبو کی فتح کا اعلان کیا گیا۔ حزب اختلاف کی دو مرکزی جماعتوں کے امیدواروں نے گزشتہ اختتام ہفتہ پر ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو متنازعہ قرار دیا۔ٹینوبو کا تعلق سبکدوش ہونے والے صدر محمدو بوہاری کی جماعت آل پروگریسیو کانگریس سے ہے۔ آئی این ای سی کے اعلان کے مطابق ٹینوبو نے 88 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔