ناسک میں اے ٹی ایم مشین سے 28 لاکھ روپے کی چوری

   

ناسک : مہاراشٹر میں ناسک ضلع کے نفاڈ تعلقہ کے پمپلگاؤں بسونت میں ہفتہ کی علی الصبح نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ایک اے ٹی ایم کو توڑکر 28 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم کو توڑدیا اور اس میں سے تقریباً 28 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی۔معلومات کے مطابق چوروں نے اے ٹی ایم کو توڑنے کے لیے کٹر کا استعمال کیا اور نقدی چوری کرنے کے لیے مہنگی کاروں کا استعمال کیا۔