نامور شاعر و گیت کار ابراہیم اشک کا انتقال

   

نئی دہلی : مشہور گیت کار و شاعر ابراہیم اشک کا کوویڈ۔19 کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کی دختر کے مطابق ان کی عمر 70 سال تھی۔ سانس لینے میں تکلیف پر ہفتہ کو انہیں میڈی ٹیک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں کوویڈ۔19 نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ آج شام 4 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ پیر کی صبح نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ انہوں نے ’’کہونہ پیار ہے‘‘ اور ’’کوئی مل گیا‘‘ جیسی فلموں کیلئے گیت لکھے تھے۔ انہوں نے صحافی کی حیثیت سے بھی کام کیا۔