آبنائے ہرمز : فضائی دفاع کے اوقات محدود : برطانوی اخبار

   

واشنگٹن ۔ 12 ستمبر (ایجنسیز) امریکہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار بحری جہازوں کو مخصوص اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے لیے فضائی دفاع کے اوقات محدود کر دیے ہیں۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق فیصلہ رات کے اوقات میں ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ آبی گزرگاہ کے جنوبی حصے سے گزرنے والے جہازوں کو رات بھر فضائی تحفظ فراہم کرتا تھا تاہم رواں ماہ کے آغاز سے امریکی بحری رابطہ مرکز نے فضائی دفاع کیلئے 2 مخصوص اوقات مقرر کیے ہیں۔ مذکورہ ہدایت بحری جہازوں کو مؤثر سیکوریٹی فراہم کرنے کیلئے دی گئی ہیں۔