برسلز : ناٹو ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کے ساتھ برسرپیکار یوکرین کی حمایت جاری رکھنے، ایشیا پیسیفک کی صورتحال اور دفاعی اخراجات جیسے مسائل پر بات چیت کی ہے۔بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس کے دوسرے روز سویڈن بھی مہمان ملک کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔نارتھ اٹلانٹک کونسل کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس مزید جنگوں کی تیاری کر رہا ہے۔