ناگ ناتھ ، بچکنڈہ مارکٹ کمیٹی کے چیرمین مقرر

   

اسماعیل خان ڈائرکٹر کی حیثیت سے متعین ، تہنیت کی پیشکشی
بچکنڈہ /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ مارکٹ کمیٹی چیرمین کی حیثیت سے ناگ ناتھ کی حلف برداری تقریب کا جمعرات کو انعقاد عمل میں آیا ۔ انہوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دو سال قبل مسٹر ملکارجن کو مارکٹ کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا تھا ۔ ان دو سالہ معیاد مکمل ہونے کے بعد ناگ ناتھ کو چیرمین کا عہدہ دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ناگ ناتھ موضع فتح اللہ پور کے سابق سرپنچ رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے سرپنچ کی حیثیت سے کافی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے ۔ ناگ ناتھ خوش مزاج انسان ہیں۔ وہ عوام کے درمیان رہ کر عوام سے بہتر تعلقات پیدا کرکے خدمات انجام دیتے ہیں ۔ ان کی تقرر پر ہر گوشہ سے مبارکبادی پیش کی جارہی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 سال کے بعد بی آر ایس پارٹی کے سینئیر قائد اسماعیل خان کو مارکٹ کمیٹی کے ڈائرکٹر کا عہدہ دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر مارکٹ کمیٹی چیرمین ممبران کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ایم پی پی اشوک زیڈ پی ٹی سی بھارتی راجو ملکارجن نوکل راجو بی آر ایس پارٹی منڈل صدر وینکٹ راؤ دیشائی نائب سرپنچ ناگراج سینو چیتن کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے ۔
چیف منسٹر امدادی چیکس کی حوالگی
ظہیرآباد – 16/ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپلٹی ظہیر آباد کے بابا نگر کے متوطن ایم سیشاچلم جو حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں زیر علاج ہیں ۔ ان کے علاج معالجہ کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کی جانب سے منظورہ ایک لاکھ روپئے مالیتی ایل او سی ایم ایل اے کیمپ آفس میں رکن اسمبلی ظہیر آباد کوننٹی مانک راؤ کے ہاتھوں استفادہ کنندہ کے کنبہ کے افراد کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ بی آر ایس حکومت غریبوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کئی فلاحی اسکیمات کے ذریعہ مالی مدد پہنچاتے ہوئے ان کی پریشانیوں کے بوجھ کو کم کررہی ہے – اس موقع پر صدر بی آر ایس ظہیرآباد ٹاون سیدمحی الدین ، سابق کونسلر محمد یونس ، اسرائیل بابی ، ستیم مدیراج اور دیگر موجود تھے۔