حیدرآباد13اگست(یواین آئی) ناگرجناساگر اور سری سیلم پراجیکٹس میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا۔ ناگرجناساگر ذخیرہ آب پراجیکٹ کے اہلکاروں نے 26دروازے 10فیٹ تک کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔اس پراجیکٹ میں 4,39,987 کیوسک پانی کا بہاودرج کیاگیا جس کے بعد پانی چھوڑا گیا ۔ پراجیکٹ میں پانی کی موجودہ سطح 586.50 فٹ ہے ۔ سری سیلم پروجیکٹ میں 3,65,252 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جسکے بعد اسکے 10 دروازے 15 فٹ تک کھول کر 4,39,987 کیوسک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ یہاں مکمل سطح آب 885 فٹ ہے ۔ موجودہ سطح آب 884.60 فٹ ہے ۔