ناگرکرنول 19؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الحمدللہ! سیرت النبی ﷺ آرگنائزیشن ناگرکرنول کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کے پانچویں سالانہ ٹیلنٹ ٹیسٹ 2026 کا آج ناگرکرنول کے تین مختلف امتحانی مراکز مسجد معراج، یاسین پلازا اور گیتانجلی آئی آئی ٹی اسکول میں نہایت منظم، کامیاب اور شاندار انداز میں انعقاد عمل میں آیا۔اس امتحان میں ضلع ناگرکرنول کے ناگرکرنول، اچم پیٹ اور کولاپور حلقہ ہائے اسمبلی کے علاوہ ان سے متعلقہ مختلف منڈلوں اور مواضعات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 700 امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحان کا انعقاد صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے تک عمل میں آیا۔ تینوں امتحانی مراکز پر امیدواروں کی سہولت، نظم و ضبط اور امتحانی شفافیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام ضروری انتظامات کیے گئے تھے۔ امتحان کو بورڈ کے معیاری امتحانی طریقہ کار اور اصولوں کے مطابق صاف و شفاف ماحول میں منعقد کیا گیا، جس میں امیدواروں کی شناخت، امتحانی ضوابط، نگرانی اور دیگر انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نوڈل آفیسر ضلع ناگرکرنول جناب جی وینکٹ رمنا اور جناب پٹھان عبداللہ خان، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے امتحان کی نگرانی کی۔ اس موقع پر سیرت النبی ﷺ آرگنائزیشن کے ذمہ داران الحاج محمد مبین احمد خان، صدر انتظامی کمیٹی مسجد معراج ناگرکرنول، جناب الحاج محمد انیس احمد خان، حافظ محمد محبوب علی، جناب نرنجن، جناب غلام احمد، محمد اسحاق، جناب خلیل (خلیل جویلری)، جناب محمد محمود علی احمد، جناب محمد جاوید،محمد جہانگیر،محمد رحیم الدین، محمد عقیل الدین، شیخ محبوب، حافظ نجم الدین، حافظ منظور حسین، حافظ شہاب الدین، حافظ الیاس، حافظ منور،جونیئر لیکچررس جناب یونس ، جناب محمد زبیرالدین احمد اور محمد مجاہدکے علاوہ دیگر ذمہ داران و رضاکاروں نے مختلف امور میں اپنی خدمات انجام دیں۔