مہلک وائرس کے حملے سے ہلچل ، فارنسک ماہرین کی ٹیم جانچ کیلئے پہنچی
حیدرآباد : 9مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے پولٹری فارمس پرمہلک وائرس کے حملے نے کسانوں کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔ ایک ہی دن میں تقریباً 10ہزار مرغیوں کی ہلاکت سے پولٹری صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق اسمبلی حلقہ کولہا پور کے پداکتہ پلی منڈل کے چننا پورا پلی گاؤں میں تقریباً 500 مرغیاں ہلاک ہوگئی جبکہ ناگرکرنول منڈل کے رام ریڈی پلی تانڈہ میں 1500 مرغیوں کی موت ہوئی ۔ اس ک علاوہ ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی تقریباً 4000 مرغیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ۔ اچانک بڑی تعداد میں مرغیوں کی موت سے چھوٹے پولٹری فارمس سخت پریشانی کاشکار ہیں اور انہںے بھاری مالی نقصان کا خدشتہ ہے ۔ حکام کے مطابق وائرس کی اصل وجہ معلوم کرنین کیلئے فارنسک ماہرین کی ٹیم ضلع ناگر کرنول کو پہنچ چکی ہے ۔ مرغیوں کے نمونے لے کر جانچ کریں گے تاکہ مرغیوں میں پھیلنے والے وائرس کی نوعیت اور اس کے پھیلاؤ کی وجوہات کا پتہ چلایا جاسکے ۔2