کیلی فورنیا نژاد غیرمنافع بخش گروپ انصاف کے شریک ڈائرکٹر سکھمان دھامی نے کہاکہ امریکہ بھر میں رہنے والے سکھوں کو پولیس کی جانب سے امکانی خطرات کے بارے میں متنبہ کیاگیاہے
واشنگٹن۔ دی انٹر سیپیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برٹش کولمبیا میں ایک گرودارہ کے باہر خالستانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی ائی) ایجنٹس نے متعدد سکھ لیڈروں کے پاس گئے اور ان کی زندگیو ں کو درپیش خطرات کے متعلق انہیں متنبہ کیاہے۔
امریکی سکھ کوکس کمیٹی کے ایک کوارڈینٹر جو سیاسی کارکن بھی ہیں پریتپال سنگھ نے دی انٹرسیپٹ کو بتایاکہ انہیں اور کیلی فورنیا میں دیگر دو سکھ امریکیوں کو نجار کے قتل کے بعد ایف ائی بی ائی بلایا آیا اور انہوں نے ملاقات بھی کی ہے۔
کیلی فورنیا نژاد غیرمنافع بخش گروپ انصاف کے شریک ڈائرکٹر سکھمان دھامی نے کہاکہ امریکہ بھر میں رہنے والے سکھوں کو پولیس کی جانب سے امکانی خطرات کے بارے میں متنبہ کیاگیاہے۔
سکھ علیحدگی پسند جو کہ کینڈیائی شہری بھی ہے کے قتل میں ہندوستان کے خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا کینڈیائی وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد ہند کینڈا سفارتی تعلقات میں خرابی ائی ہے۔
نجار کوہندوستان کی جانب سے 2020میں دہشت گرد قراردیاگیاتھا۔ہندوستان نے ”من گھڑت اور مضحکہ خیز“ قراردیتے ہوئے کینڈیائی حکومت کے دعوی کو مسترد کردیاتھا۔
دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سینئر سفارت کاروں کی بیدخلی اور سفری اڈوائزری جاری کرتے ہوئے ایک دوسرے کے مدمقابل اگئے۔