حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ملازمت کے لیے کویت گیا تھا جہاں وہ مارچ کے مہینہ سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ جس کی لاش صحرا میں دستیاب ہوئی ۔ کویت پولیس نے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اس موت کے معمہ کو حل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق متوفی کی شناخت گگولتھ کیلاش 30 سالہ کے طور پر ہوئی جو نظام آباد ضلع کے ڈچپلی منڈل کے کورٹ پلی تانڈہ کا رہنے والا تھا ۔ کیلاش کویت میں میکانیکل انجینئر کے طور پر کام کررہا تھا ۔ 19 مارچ کو ایک حادثاتی واقعہ میں اس کی موت ہوگئی ۔ جے سی بی گاڑی کی مرمتی کام کے دوران گاڑی ٹوٹ گئی اور اس پر گرنے سے اس کی موت ہوگئی ۔ خوف کی وجہ سے اس شخص نے ایک اور شخص کی مدد سے اسے صحرا میں دفن کردیا اور خود ہی پولیس میں کیلاش کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اس گمشدگی کے معمہ کو حل کرلیا ۔ اس پس منظر میں ملزم کویت سے نظام آباد آگیا ۔ تمام تفصیلات معلوم ہونے کے بعد متوفی کے اہل خانہ نے انصاف کے لیے ڈچپلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔ سب انسپکٹر عارف نے بتایا کہ ملزم ابھی فرار ہے اور اسے بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔۔ ش m/b