نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نعشیں چھت سے پھینکنے پر مشتمل فوٹیج ’’غیر انسانی‘‘ فعل ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ
نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے کی بگڑتی ہوئی صورتحال بشمول خطے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں پر گہری تشویش ہے۔دجارچ نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینکتے ہوئے ویڈیو فوٹیج غیر انسانی ہے۔اس حرکت کی شفاف تحقیقات کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے دوجارچ نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ داروں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔امریکی وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے آن لائن پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
روس کا یوکرین کے میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
ماسکو : روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے یوکرین کے 6 نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روس نے 177 ڈرون، 3 فرانسیسی گائیڈڈ بم، 10امریکی ہائی موبیلیٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم تباہ کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔اس کے علاوہ روس کی جانب سے چرکاسی علاقے میں یوکرینی فوجی عمارت اور اسلحہ کے گودام پر بھی بمباری کی گئی۔ روس نے یوکرینی شہر خارکیف کے ایک اپارٹمنٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے۔