نقلی بیوہ بن کر پشن لینے والی ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ

   

ممبئی: مہاراشٹر کے سینئر سیاستدان اور سابق ایم ایل سی رام راؤ آدک کی بیوہ بن کر پنشن وصول کرنے کے معاملے میں ایک خاتون ماہر امراض قلب کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ مقدمہ عدالت کی ہدایت پر کل جنوبی ممبئی کے میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ شکایت گزار، جو آنجہانی آدک کے 73 سالہ بیٹے ہیں، نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مذکورہ خاتون نے ان کے والد سے شادی نہیں کی تھی، اس کے باوجود خود کو ان کی قانونی بیوہ ظاہر کرکے سرکاری پنشن حاصل کر رہی تھیں۔ رام راؤ آدک ایک ممتاز وکیل اور مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے سابق رکن تھے ، جنہوں نے 1984 میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون ڈاکٹر ممبئ کے سرکاری جے جے اسپتال کے محکمہ امراض قلب کی سربراہ تھی اور وہ رام راو ادیک کے دور اقتدار میں ایک طاقتور خاتون کے طور پر مانی جاتی تھی۔