بریلی : یو پی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بس کے 32 سالہ کنڈکٹر موہت یادو نے خودکشی کرلی ہے۔ گزشتہ 3 جون کو بریلی ۔دہلی نیشنل ہائی وے پر موہت نے دو منٹ کیلئے بس رکوائی تھی تاکہ دو مسافر نماز ادا کرسکیں۔ یہ بات محکمہ کو سخت ناگوار ہوئی اور موہت کو برطرف کردیا گیا۔ گزشتہ اتوار کی رات سے وہ لاپتہ ہوگیا تھا اور اگلی صبح اس کی نعش اس کے مکان کے قریب واقع ریلوے ٹریک پر پائی گئی۔ 17000 کی ماہانہ تنخواہ والا کنڈکٹر موہت یو پی کے ضلع مین پوری سے تعلق رکھتا تھا۔ برطرفی کے بعد سے ہو سخت معاشی تنگی کا شکار ہوگیا تھا۔