نمایش کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد۔12۔فروری ( سیاست نیوز) حیدرآباد کی سالانہ نمائش کی تاریخ میں2دن کی توسیع کی گئی ہے۔ تاجروں کے مطالبہ پر آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔سوسائٹی کے سکریٹری بی سریندر ریڈی نے سیاست ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کی آخری تاریخ جو کہ عام طور پر 15 فروری ہوتی ہے، بڑھا کر 17 فروری کردی گئی ہے۔ نمائش کا آغاز یکم جنوری کو ہونا تھا لیکن سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کے سوگ کے باعث 3 جنوری کو شروع ہوئی۔تاخیر کی وجہ سے تاجروں کا موقف تھا کہ یا تو نمائشی سوسائٹی حیدرآباد میں نمایش کی آخری تاریخ میں توسیع کرے یا اسٹالز کے کرایہ میں رعایت دے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلی نمائش کے مقابلے اس سال فٹ فال بھی کم رہا۔ سکریٹری کے مطابق، اب تک تقریباً 16 لاکھ افراد نمائش آ چکے ہیں۔ ش