نوح تشدد کیس کے ملزم مونو مانیسر کو ضمانت

   

گروگرام: ہریانہ کی نوح ضلع عدالت نے خود ساختہ گئو رکشک موہت یادو عرف مونو مانیسر کو ریاست میں 31 جولائی کے فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق ایک معاملے میں ضمانت دے دی۔ نوح فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ امت کمار ورما کی عدالت نے ضمانت منظور کی۔مونو نے وکیل نے کہا کہ مونو کو ضمانت مل گئی ہے۔ 30 سالہ مونو مانیسر راجستھان میں ناصر جنید قتل کیس اور گروگرام کے پٹودی میں قتل کی کوشش کیس کا بھی ملزم ہے۔