نئی دہلی : امراوتی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر رکن اسمبلی روی رانا کو آج ممبئی کی بائیکلا جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔ رہائی کے بعد نونیت رانا کو طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل چیک اپ کیلئے ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں انہیں شریک کرلیا گیا ۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا اودھو ٹھاکرے کے گھر کے سامنے ہنومان چالیسا پڑھنے کے اعلان کے بعد /23 اپریل کو نونیت رانا اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ۔ /4 مئی کو ممبئی کی خصوصی عدالت نے دونوں کی ضمانت منظورکی تھی لیکن بروقت احکامات جیل تک نہ پہنچ سکے اور آج کارروائی کے بعد دونوں کی رہائی عمل میں آئی ۔ عدالت نے مشروط رہائی کا حکم دیا ہے ۔ کیس سے متعلق میڈیا سے بات نہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔