نئی دہلی : بیرون ملک یا سمندر پار سے روزگار کی مشکوک پیشکش کے تعلق سے عوام کو چوکس کرتے ہوئے وزارت امور خارجہ نے آج کہا کہ اس نے ابھی تک میانمار سے 45 ہندوستانیوں کو بچایا ہے جو جاب کے ریاکٹس میں پھنس گئے تھے۔ وزارت کے ترجمان ارندم باکچی نے ٹوئیٹ کیا کہ ہم میانمار میں جعلی جاب ریاکٹس میں پھنس جانے والے ہندوستانیوں کو انصاف دلانے کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ میانمار کے علاوہ تھائی لینڈ میں بھی اس طرح کی مشکوک سرگرمیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ ان ریاکٹس کی وجہ سے پھنس جانے والے تقریباً تین درجن ہندوستانیوں کو آج وطن واپس لایا گیا۔ جنوبی امریکی براعظم کے ملک لاوس اور کمبوڈیا سے بھی اسی نوعیت کے جاب ریاکٹس کی اطلاعات ملی ہیں۔ ہندوستانی حکام سرگرم ہیں۔