نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بی جے پی کی معطل ترجمان نپور شرما کے خلاف پیغمبر اسلام محمد ؐ کے بارے میں اس کے متنازعہ تبصرے پر درج تمام مقدمات کو دہلی پولیس کو منتقل کردیا ہے۔ فاضل عدالت نے اسے یہ آزادی بھی دے دی کہ تمام ایف آئی آر کو کالعدم کرنے کے لیے وہ دہلی ہائی کورٹ سے رجوع بھی ہوسکتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت مغربی بنگال کی داخل کردہ عرضی کو سماعت کے لیے قبول کرنے سے انکار کردیا کہ عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی جانچ کرائی جائے۔