مناگوا : امریکہ نے نکاراگوا میں قید 135 سیاسی قیدیوں کورہا کرالیا، جن میں طلبہ اور مذہبی تنظیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ یہ قیدی ان ہزاروں نکاراگوا کے شہریوں میں شامل ہیں جو صدر ڈینیل اورٹیگا کی حکومت کے دوران کریک ڈاؤن میں پکڑے گئے تھے۔ قیدیوں کو پڑوسی ملک گوئٹے مالا بھیجا گیا ہے۔
کرغزستان نے طالبان کو ممنوعہ فہرست سے نکال دیا
بشکیک : کرغزستان نے طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کو کہا کہ طالبان تحریک کو کرغزستان کی سرزمین پر ممنوعہ تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کا مقصد علاقائی استحکام کو مضبوط بنانا اور بات چیت کو برقرار رکھنا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ کرغزستان افغانستان اور پورے خطے میں ایک مستحکم اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے ۔