نیا اوتار پیش کرنے کی کوشش‘ کانگریس نے یوپی انتخابات میں 70فیصد نئے چہروں کو اتارا ہے۔

,

   

پارٹی کے ترجمان انشو اوستھی نے کہاکہ ”پرینکا گاندھی نے عوام کے مسائل چاہے وہ خواتین کے ہوں‘ نوجوانوں کے ہوں‘ کسانوں‘ پسماندہ یا دلتوں کے مسائل پر لڑنے والوں کو سامنے لانے کاکام کیاہے۔


لکھنو۔اترپردیش میں اپنی پرانی شناخت کو پس پشت ڈال کر نئے اوتار پر کام کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ووڈرا نے ریاست کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے 166امیدواروں میں 70فیصد نئے چہروں کوموقع فراہم کیاہے۔

خواتین کے لئے 40فیصد تحفظات کا وعدے پر عمل کرتے ہوئے گاندھی نے بڑے پیمانے پر پہلی مرتبہ مقابلہ کرنے والوں کو سامنے لایا ہے تاکہ ایک ہندی ریاست میں ایک نیا قیادت کو تیار جاسکے جو پچھلے سالوں میں پارٹی کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔

اترپردیش میں 7مراحل میں رائے دہی ہوگی جس کی شروعات10فبروری سے ہے۔ نتائج10مارچ کومقررہیں۔

پارٹی کی ترجمان انشو اوستھی نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ اب تک 166ناموں کا کانگریس نے اعلان کیاہے جس میں سے 119پہلی مرتبہ میدان میں ہیں صاحب آباد سے متوفی پارٹی لیڈر راجیو تیاگی کی اہلیہ سنگیتا تیاگی کی امیدواری کے ساتھ گاندھی نے سیاسی بھول بھلیوں کاشکار سالوں پرانے پارٹی میں ایک نئی قیادت تیار کرنے کی انتھک محنت کی ہے۔

اوستھی نے کہاکہ ”پرینکا گاندھی نے عوام کے مسائل چاہے وہ خواتین کے ہوں‘ نوجوانوں کے ہوں‘ کسانوں‘ پسماندہ یا دلتوں کے مسائل پر لڑنے والوں کو سامنے لانے کاکام کیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ امیدواروں کی فہرست نے واضح سونچ دی ہے کہ پارٹی کی کوششیں ریاست کی سیاست کوایک نئی سمت لے جانا ہے جو سالوں سے ذات پات او رمذہب کی سیاست کا شکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ایسے نوجوانوں کو ٹکٹ دیا ہے جو اپنے شعبوں میں سخت محنت کررہے ہیں‘ مذکورہ کانگریس ترجمان نے مزیدکہاکہ پہلی فہرست کے 125ناموں میں سے 26امیدواروں کی عمر35سال کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 55سالہ آشاسنگھ انناؤ عصمت ریزی متاثرہ کی والدہ‘ مخالف سی اے اے جہدکار او رپارٹی ترجمان صدف جعفر‘ آشاورکرس او رجہدکار پونم پانڈے‘ جس نے آشا ورکرس کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہیاور چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ پر شاہجہاں پور میں حملہ کیاتھا‘ سونبھدرا میں قبائیلیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے رام راج گونڈیہ تمام اس الیکشن میں پہلی مرتبہ مقابلہ کررہے ہیں۔

اسی طرح بھوانا والمیکی ہاپور کے سماجی جہدکار‘ یسمین رانا چترتھاوال‘ سلمی آغاانصاری ٹھاکر ڈوار‘ کلپنا سنگھ بیلاری‘ نفیس سیفی میرٹھ ساوتھ‘ سکھویندر کور سہارنپور بھی پہلی مرتبہ مقابلہ کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سال2017کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے محض7سیٹوں پر جیت حاصلکی تھی جس میں سے دو پارٹی کے امیدواروں نے بی جے پی میں چھلانگ لگادی تھی۔