نیشنل لوک عدالت ‘98 ہزار مقدمات کی یکسوئی

   

متاثرین کو جملہ 222 کروڑ معاوضہ کی ادائیگی
حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) نیشنل لیگل سرویسیس اتھاریٹی کی ہدایت پر تلنگانہ کی تمام عدالتوں میں نیشنل لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کی گئی۔ ہائی کورٹ سے تحت کی عدالتوں تک نیشنل لوک عدالت کے اہتمام کے ذریعہ جملہ 987065 مقدمات کی یکسوئی کی گئی جن میں 444172 پری لٹیکیشن کیسس اور 542893 مختلف عدالتوں میں زیر التواء مقدمات شامل ہیں۔ جملہ مقدمات کے ذریعہ 222 کروڑ معاوضہ متاثرین کو دیا گیا۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس الوک ارادھے کی سرپرستی میں ایگزیکیٹیو چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسیس اتھاریٹی جسٹس سوجئے پال اور چیرمین ہائی کورٹ لیگل سرویسیس اتھاریٹی، جسٹس ابھینند کمار شاولی نے نیشنل لوک عدالت کے اہتمام میں اہم رول ادا کیا۔ اضلاع کے پرنسپل ڈسٹرکٹ ججس اور ڈسٹرکٹ لیگل سرویسیس اتھاریٹی کے صدور نشین کے تعاون سے تمام عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کی گئی۔1