حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : نیلور نسل کی ایک گائے حال ہی میں مناس گیریس برازیل میں ایک نیلامی میں 4.8 ملین ڈالر ( تقریبا 40 کروڑ روپئے ) میں فروخت ہوئی جس نے مویشیوں کی افزائش میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ ویاٹینا 19 نامی گائے دنیا کی سب سے مہنگی گائے ہے جس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ۔ 1,101 کیلو گرام وزن ہے گائے کا وزن تقریبا جو کہ اسی نسل کی کسی بھی دوسری گائے کے اوسط سے دو گنا ہے ۔ 19 سالہ گائے اپنے نایاب جینیاتی نسب ، پٹھوں کی غیر معمولی ساخت اور گرمی کو برداشت کرنے کی وجہ سے چمپئنز آف دی ورلڈ میں ’ مس ساوتھ امریکہ ‘ کا خطاب بھی جیتا ہے ۔ برازیل میں گائے کی اس نسل کی شناخت اس کے کوہان اور ڈیولپ سے ہوتی ہے اور ملک میں مویشیوں کی آبادی کا تقریبا 80 فیصد اس پر مشتمل ہے ۔ روئی جیی سفید جلد والی گائے کو جمالیاتی طور پر آنکھوں کو خوش کرتی ہے ۔ آندھرا پردیش کے انگول سے نیلور نسل کا تعلق ہے اور یہ اپنی لچک اور گرمی کو برداشت کرنے کے لیے جانا جاتا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس نسل کو پہلی بار 1800 کی دہائی کے اوائل میں برازیل میں لایا گیا تھا ۔ امریکی محکمہ زراعت کے مطابق آج برازیل میں نیلور نسل کی تقریبا 230 ملین گائے ہیں ۔۔ ش