واشنگٹن: امریکہ میں نائن الیون 9/11 کے دہشت گرد حملوں کے اتوار کو 21سال مکمل ہوگئے اور اتوار کو ان حملوں کی 21ویں برسی تھی۔ آج ہی کے دن نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔امریکہ میں آج مرنے والوں کے رشتہ داروں نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اس حملہ کیلئے ذمہ دار سمجھے جانے والے شخص کو امریکہ نے دو ہزار گیارہ میں ایک حملے میں ہلاک کردیا تھا جو القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن بتا یا گیا ہے اور پھر اس کے نائب اور اسکے بعد القاعدہ کا لیڈر بننے والے ایمن الظواہری کو بھی اس سال ایک ڈرون حملے میں ہلاک کردیا۔