نیویارک : جب برٹنی اسٹرک لینڈ نے سنا کہ امریکہ میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا کیس سامنے آیا ہے تو انتہائی خوف زدہ ہوگئیں جبکہ 33 سالہ شخص کو مستقل معذوری میں مبتلا کرنے والی بیماری کے خلاف مدافعت کرنے والی ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے کے بعد ڈیزائنر نے خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ میری والدہ ویکسین کے خلاف تھیں، اس لیے مجھے معلوم ہوا کہ مجھے بچپن میں کبھی پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی۔اسٹرک لینڈ نے کہا کہ یہ جاننا بہت خوفناک ہے، آپ کو نہیں لگتا کہ یہاں یہ ہونے والا ہے اور پھر کچھ لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی جاتی اور اب ہم سب اس خطرے سے دوچار ہیں۔