امپھال ۔ 19 جولائی (ایجنسیز) نیٹ 2026 میں منی پور کے جاوید حسن نے ریاست میں سرفہرست آ کر اپنے خاندان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے 99.63 فیصد نشانات حاصل کئے۔ منی پور کے سابق چیف منسٹر این بیرن سنگھ نے جاوید حسن کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی یہ کامیابی سخت محنت، جدوجہد اور ان کے حوصلہ کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے میڈیسن کیریئر میں جاوید حسن کے شاندار مستقبل اور کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نیٹ ری ایگزام کے نتائج ہفتہ کو جاری کئے گئے تھے۔ نیٹ 2026 کے مئی میں ہوئے امتحان میں بے قاعدگیوں کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاج کے پیش نظر حکومت نے امتحان کو منسوخ کردیا تھا اور جون کے اواخر میں دوبارہ امتحان منعقدکیا گیا جس میں تقریباً 20 لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔ 11 لاکھ سے زیادہ طلبہ کوالیفائی ہوئے۔ اس مرتبہ کشمیر کے طلبہ نے بھی شاندار مظاہرہ کیا۔