منگلورو: کرناٹک کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) آلوک کمار نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ’گورننس ماڈل‘کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان لیڈر پروین نیٹارو کا قتل کرنے والے تینوں حملہ آوروں کی جائیداد ضبط کی جائے گی۔ کمار نے گزشتہ روزیہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جنوبی کنڑ کے بیلارے میں پروین کو قتل کرنے کا منصوبہ بند تھا۔