انقرہ : ترکیہنے کہا ہے کہ نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں ہونے والے جانی نقصان پر اسے بہت دکھ پہنچا ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نیپال میں حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس ہوا ہے۔ ہم نیپال کے دوست عوام سے اظہار ِ تعزیت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 217 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔