ممبئی: شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے مہاراشٹرا کی سپر مارکیٹوں اور دکانوں میں شراب کی فروخت کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے اس کی مخالفت کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ راوت نے کہا کہ وائن شراب نہیں ہے۔ اگر شراب کی فروخت بڑھے گی تو اس سے مہاراشٹرا کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔شیوسینا لیڈر نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی مخالفت کر رہی ہے، لیکن اس نے کسانوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ہم نے یہ قدم مہاراشٹرا کے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے شراب کی فروخت کے حوالے سے اٹھایا ہے۔ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ راوت نے کہا کہ شراب کی صنعت کا زیادہ تر انحصار انگور، چکو، امرود اور اناج پر ہے۔شراب ان پھلوں اور اناج سے بنائی جاتی ہے جو کسان اگاتے ہیں، یہ فیصلہ کسانوں کے مفاد میں کیا گیا ہے۔