وائٹ ہاؤس میں سابق صدر اوباما کے پورٹریٹ کی رونمائی

   

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن گزشتہ روز سابق صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کر رہے ہیں جہاں وہ اپنی سرکاری تصویروں کی نقاب کشائی کریں گے۔ امریکہ میں یہ ایک روایت رہی ہیکہ بر سر اقتدار صدر اپنے پیشرو کی میزبانی کرتا ہے کہ وہ اپنا پورٹریٹ وائٹ ہاؤس میں ،سابق صدور کی تصویروں کے ساتھ آویزاں کرے۔لیکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مدت صدارت کے دوران اس روایت کو توڑ دیا تھا۔ ا ب بائیڈن کو ، جو سابق صدر اوباما کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، یہ اعزاز حاصل ہو گیا کہ وہ اوباما اور مشیل اوباما کی تصویریں وہائٹ ہاؤس میں آویزاں کرنے کی تقریب کا اہتمام کریں۔وائٹ ہاؤس میں صدارتی پورٹریٹ آویزاں کرنے کا آغاز ملک کے پہلے رہنما صدر جارج واشنگٹن کے وقت سے ہوا۔