گنڈی پیٹ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام
حیدرآباد ۔5 ۔ جون (سیاست نیوز) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ گنڈی پیٹ کے قیمتی سرکاری اراضی پر جعلی سرکاری احکامات کے ذریعہ قبضہ کرنے کے الزام میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی بی برہما نائیڈو کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔ برہما نائیڈو گزشتہ کئی دنوں سے مفرور تھے اور ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے سے انکار کیا۔ سائبر آباد پولیس نے ٹاملناڈو کے کانچی پورم سے سابق رکن اسمبلی کو گرفتار کیا ہے۔ گنڈی پیٹ میں 9 ایکر 28 گنٹہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیلئے جعلی گورنمنٹ آرڈرس کا سہارا لیا گیا۔ پولیس نے جعلی جی اوز کی تیاری کے سلسلہ میں سابق رکن اسمبلی کے بشمول 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لئے کیرالا ، ٹاملناڈو اور کرناٹک کو خصوصی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔1/k