نئی دہلی : سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلہ میں کہا ہے کہ اگر بیٹی نے اپنے والد سے کوئی رشتہ نہیں رکھا ہے تو اس کو والد سے پیسے مانگنے کا بھی حق نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے اس اہم فیصلہ میں واضح طور پر کہا کہ اگر کوئی اولاد اپنے والد سے کوئی رشتہ نہیں رکھتی ہے تو اس کو پیسے مانگنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔ ایک معاملہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس کشن کول اور ایم ایم سندریش کی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔