ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے وزیراعظم نے وقت نکالا‘ اب تک منی پور کا دورہ نہیں کیا۔ کانگریس

,

   

مذکورہ کانگریس وزیراعظم اور بی جے پی کو شمال مشرقی ریاست کے حالات نشانہ بنارہی ہے جہاں پرمئی سے تشدد جاری ہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ احمدآباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میاچ دیکھنے کے لئے وقت نکال لیا‘ مگر اب تک تشدد زدہ منی نہیں گئے ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رامیش نے کہاکہ وزیراعظم کی ترجیحات واضح ہیں۔ایکس پر کئے گئے پوسٹ میں رامیش نے کہاکہ ”وزیراعظم کو احمد آباد کے اسٹڈیم میں آنے کا وقت ملا ہے‘ جس کا نام انہو ں نے اپنے نام پر رکھ لیاہے۔

آج سے وہ راجستھان او رتلنگانہ میں کانگریس کوبدنام کرنے اورگالی گلوج کرنے کے لئے واپس لوٹیں۔ مگر پھر بھی انہوں نے منی پور کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھاجو اب بھی تناؤ او رتکلیف میں ہے۔

ان کی ترجیحات واضح ہیں“۔مذکورہ کانگریس وزیراعظم اور بی جے پی کو شمال مشرقی ریاست کے حالات نشانہ بنارہی ہے جہاں پرمئی سے تشدد جاری ہے۔