نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی ڈائرکٹر الوک ورما نے 77 روزہ غیرحاضری کے بعد آج اپنے دفتر کو واپس ہوکر ان زیادہ تر تبادلوں منسوخ کردیا جو ان کی غیرحاضری میں عبوری ڈائرکٹر ایم ناگیشور راؤ نے کئے تھے۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز حکومت کے متنازعہ حکم نامہ کو کالعدم کرتے ہوئے ورما کو عہدہ پر بازمامور کیا تھا۔
گاڑی کی ترکیب نہیں بدل سکتے
نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ کوئی بھی موٹر وہیکل کی مینوفکچرر کی بنائی گئی اصلی ترکیب کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے کہا کہ رجسٹریشن کے مقصد سے کسی بھی گاڑی میں اس کی ابتدائی شکل میں ترمیم کرتے ہوئے اسے بدلا نہیں جاسکتا۔ عدالت نے اس ضمن میں موٹر وہیکلس ایکٹ میں ترمیم کا حوالہ دیا۔