ورنگل میں سڑک حادثہ۔ایک خاندان کے تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد8نومبر (یواین آئی) ورنگل میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک و دیگر 6 شدیدزخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ وردھناپیٹ کے ڈی سی تانڈہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو پیچھے سے کار کے ٹکر دے دی۔مقامی افراد نے بتایا کہ کار کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ان کو علاج کیلئے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کار کو شدید نقصان پہنچا۔مہلوک 45سالہ کرشنا ریڈی، ان کی بیوی 36سالہ ورالکشمی اور ان کا بیٹا9سالہ وینکٹ سائی ریڈی جن کا تعلق ضلع ورنگل پری کاواڈہ سے ہے ، اونگول سے واپس ہورہے تھے ۔کار میں 9 افراد سوار تھے ۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔