ورنگل کو آپریٹیو بینک میں ڈیجیٹل بینکنگ کا آغاز

   


صارفین سے استفادہ کرنے چیرمین ایرابیلی پردیپ رائو کی اپیل

ورنگل ۔/17نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیرمین ورنگل کوآپریٹیوبینک ایرابیلی پردیپ رائو نے کہا کہ ورنگل کو آپریٹیو بینک ہمیشہ سے ہی صارفین کو دوسرے تجارتی بینکوں کے برابر خدمات انجام دینے کی کوشش کرتا آرہا ہے ۔اسی کے ایک حصے کے طور پر ہم پچھلے کچھ سالوں سے اپنے بینک کے مختلف شاخوں سے جدید بینکنگ خدمات جیسے اے ٹی ایم کی سہولت ، پی او ایس ،ای کامرس جیسے بینکنگ خدمات فراہم کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اے ٹی ایم کے آغاز سے لیکر اب تک کیش بیلنس حاصل کئے بغیر صارفین کی خدمت کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم یہ بات بڑے فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر اے ٹی ایم میں کیش بھی نہ ہوتو ہمارے اے ٹی ایمز میں ضرور کیش ملے گا ۔انہوںنے آج کاشی بوگہ برانچ میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم یہ فخر کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہماری انتھک کوششوں کے بعد ریگولیٹری اتھارٹیز RBIاور NPCIنے ہمیں ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کرنے کی منظوری دی ہے ۔اس طرح ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم اپنے بینک میں اپنے صارفین کیلئے IMPSسرویز کے ساتھ ساتھ
Gpay,phonepay,paytm,whatsapp
جیسے ڈیجیٹل خدمات بھی دستیاب اور نافذ کررہے ہیں ۔انہوںنے صارفین سے اپیل کی کہ جو لوگ ڈیجیٹل سرویسیز استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے قریبی برانچ سے رابطہ کریں ۔تاجروں خاص طو ر پر چھوٹے تاجروں کے لئے ، بینک ان کے کاروبار کی ترقی کے لئے QRcodeمفت پرنٹ کریگا ۔اس پریس کانفرنس میں سی ای او ستیا نارائنا رائو اور دیگر ڈائرکٹرس موجود تھے ۔