وزیر اعظم آج 9 وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈ ی کھا ئیں گے

   

نئی دہلی ‘وزیر اعظم نریندر مودی 24 ستمبر کو وندے بھارت ٹرین کے نو نئے روٹس کو جھنڈی دکھائیں گے۔ ان تمام نو ٹرینوں میں سے ہر ایک ٹرین میں آٹھ ڈبے ہوں گے۔ نئی ٹرینوں کے متعارف ہونے سے وندے بھارت روٹس کی تعداد بڑھ کر 32 ہو جائے گی۔ معمول کی سفید اور نیلی رنگت سے نکلتے ہوئے، نئی وندے بھارت ٹرینیں زعفرانی اور سرمئی رنگ کی ہیں۔ نئی خدمات متعدد ریاستوں میں رابطے کو بہتر بنانے میں مدد کریں گی۔ ان ٹرینوں کو مودی دوپہر 12.30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔
یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں 11 ریاستوں کی عوام کو مستفید کریں گی۔