وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ اجلاس سے پہلے شرد پوار اور اے کے انٹونی کو چین کے معاملے پر دی جانکاری

   

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس19 جولائی سے شروع ہورہا ہے پارلیمنٹ اجلاس سے قبل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار اور کانگریس کے اے کے انٹونی کو چین کے معاملے سے آگاہ کیا یہ غور طلب بات ہے کہ پوار اور انٹونی ماضی میں وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں راج ناتھ کی ان دونوں رہنماؤں سے ملاقات کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نارواں بھی موجود تھے یہ اجلاس پارلیمنٹ کے اجلاس سے پہلے ہوچکا ہےجو19 جولائی سے شروع ہورہا ہے پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل حزب اختلاف کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ حکومتی وزراء کی بات چیت کو آداب کے طور پر دیکھا جاتا ہے