وزیر سیاحت سرینواس گوڑ کی انسانی ہمدردی

   

حادثہ کے زخمی کو دیکھ کر کار کوروک دیا

حیدرآباد۔/22 مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک پر زخمی ایک شخص کو بروقت دواخانہ منتقل کرنے میں مدد کی۔ ریاستی وزیر محبوب نگر ٹاون میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کیلئے روانگی کے موقع پر اینو گنڈہ کے مقام پر جے آر آر گارڈن کے قریب ٹاون سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو زخمی حالت میں دیکھا۔ ملیش نامی ایک شخص جو بائیک پر جارہا تھا حادثہ میں زخمی ہوگیا۔ ریاستی وزیر نے جیسے ہی زخمی کو سڑک پر دیکھا اپنی گاڑیوں کے قافلہ کو روک دیا۔ انہوں نے اپنے اسٹاف اور پولیس کے ذریعہ ابتدائی طبی امداد پہنچائی اور حادثہ کی وجوہات معلوم کی۔ سرینواس گوڑ نے زخمی کو فوری ہاسپٹل منتقل کرنے کا انتظام کیا۔ ریاستی وزیر نے خود شخصی طور پر زخمی کو اٹھانے میں پولیس کی مدد کی۔ مقامی افراد نے ریاستی وزیر کے جذبہ انسانی ہمدردی کی ستائش کی ہے۔ر