نئی دہلی : ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی نکہت زرین نے چہارشنبہ کو دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ نظام آباد ( تلنگانہ ) کی ہونہار باکسر کو وزیراعظم نے سراہا اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر دیگر دو میڈل ونر باکسرس منیش مون اور پراوین ہوڈا سے بھی ملاقات کی ۔