آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ) : نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کے دورہ ہند کا اختتام عمل میں آیا۔ اس دورہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی توانائی پیدا ہوئی ہے ۔ وزیراعظم لکسن نے دہلی اور ممبئی کے ایک وفد کی قیادت کی جس میں وزراء ، کراس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ ، کاروباری کمیونٹی قائدین اور ایک کاپا باگا گروپ شامل تھا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے ۔ وزیراعظم لکسن نے وزیراعظم ہند نریندر مودی سے ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان ہند۔بحرالکاہل کے استحکام اور خوشحالی میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں اور فطری شراکت دار ہیں۔