وزیراعظم کپڑے دیکھ کر دنگائیوں کی پہچان کرالیتے ہیں‘برقعہ اپنی حمایتی کو بھی ضرور پہچان لیاہوگا۔ پرشانت بھوشن۔ ویڈیو

,

   

ایک روز قبل دہلی کے شاہین باغ میں وزیراعظم نریندر مودی پر فخر کرنے والے دائیں بازو کارکن گنجا کاپور برقعہ پہن کر پہنچی‘ جس کو شاہین باغ کے والینٹرس نے پہچان اور پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیاتھا۔

حیدرآباد۔ شہریت ترمیمی قانون‘ قومی رجسٹرر برائے شہریت اورقومی آبادی رجسٹرر کے خلاف پچھلے 54دنوں سے دہلی کے شاہین باغ میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین او ربچے حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے پر ہیں۔

شاہین باغ کے اس احتجاج کی قیادت معمر دادیاں کررہی ہیں مگر بی جے پی او ردائیں بازو تنظیمیں اس احتجاج کو عام آدمی پارٹی کی کارستانی قراردیتے ہوئے دہلی اسمبلی الیکشن میں اس کواہم موضوع بنائے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ دائیں بازو تنظیموں کی جانب سے بھی شاہین باغ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی بھی شاہین باغ کو موضوع بناکر بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کررہی ہے۔

درایں اثناء ایک روز قبل دہلی کے شاہین باغ میں وزیراعظم نریندر مودی پر فخر کرنے والے دائیں بازو کارکن گنجا کاپور برقعہ پہن کر پہنچی‘ جس کو شاہین باغ کے والینٹرس نے پہچانااور پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیاتھا۔

گنجا کپورکے ایسے کئی ویڈیوز بھی سوشیل میڈیا پر گشت کرنے لگے جس میں وہ سی پی ائی قومی عاملہ کے رکن کنہیا کمار سے حب الوطنی پر سوال جواب کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

گنجا کپور کے شاہین باغ میں برقعہ پہن کر داخل ہونے کی کوشش اور والینٹرس کی جانب سے تحویل میں لئے جانے پر مشتمل ویڈیو کو سپریم کورٹ کے ممتاز وکیل پرشانت بھوشن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”وزیراعظم نریندر مودی کپڑے دیکھ کر دنگائیوں کی پہچان کرالیتے ہیں‘ توقع ہے کہ وہ اپنی برقعہ پوش حمایتی جس کو وزیراعظم نریندر مودی پر بڑا فخر ہے پہچان لئے ہوں گے“۔

واضح رہے کہ سی اے اے‘ این آرسی او راین پی آر پر احتجاجی مظاہرے تشدد کا جب رخ اختیار کرلئے تھے تب وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ تھاکہ ”کوئی مشکل نہیں ہے‘ دنگائیوں کی پہچان ان کے کپڑوں سے کرلی جاسکتی ہے“۔ اس کا حوالہ دیتے ہوئے پرشانت بھوشن نے طنزیہ انداز میں یہ ٹوئٹ کیاہے۔