وزیرِ خزانہ سیتا رمن وزراء کے ایک وفد کیساتھ سنگاپور روانہ

   

نئی دہلی، 19 اگست (یواین آئی) وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن چہارشنبہ کے روز وزراء کے ایک وفد کے ساتھ سنگاپور کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئیں۔ وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ سیتا رمن سنگاپور میں 19 اور 20 اگست کو ہونے والے چوتھے ہند سنگاپور منسٹریل راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کریں گی۔ وزراء کے وفد میں وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل اور الیکٹرانکس و آئی ٹی اور تجارت و صنعت کے وزیرِ مملکت جتن پرساد شامل ہیں۔