کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جمعہ کی شام بڑی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ 19 پارٹیوں کی اس میٹنگ میں سونیا نے کہا کہ اپوزیشن کو سال 2024 کے عام انتخابات کے لیے ایک منظم منصوبہ بنانا ہوگا اور مجبوریوں سے اوپر اٹھنا ہوگا۔ سونیا گاندھی نے تمام اختلافات کو بھلا کر مل کر کام کرنے کی ضرورت بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ میٹنگ میں کانگریس کے علاوہ ترنمول کانگریس ، این سی پی ، ڈی ایم کے ، شیو سینا ، جے ایم ایم ، سی پی آئی ، سی پی ایم ، نیشنل کانفرنس ، آر جے ڈی ، اے آئی یو ڈی ایف ، وی سی کے ،لوکتنترک جنتا دل ،جے ڈی ایس ،آر ایل ڈی ، آر ایس پی، کانگریس منیلا ،پی ڈی پی اور آئی یو ایم ایل کے نمائندوں نے شرکت کی۔