وقفہ سوالات میں تمام 20 سوال پوچھے گئے

   

نئی دہلی، 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں چہارشنبہ کو وقفہ سوالات میں تمام 20 اسٹارڈاور ضمنی سوالوں سمیت زبانی جواب دیا گیا۔ وقفہ سوالات مکمل ہونے پر اسپیکر اوم برلا اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ایوان کو مبارک باد دی۔ مسٹر برلا نے کہا کہ وہ تمام ارکان اور تمام وزرا کو ان کے تعاون کے لئے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ ایوان میں تمام 20 سوالات کے زبانی جواب ان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا‘‘میں کوشش کروں گا کہ رکن مکمل سوال پوچھیں اور وزیر مختصر اور صحیح جواب دیں’’۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوالات میں تمام 20 سوال پورے ہونے کے لئے سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔