وکست بھارت کیلئے جسمانی اور ذہنی صحت مند، پرعزم نوجوان نسل لازمی

   

آئندہ 100 اتوار نشہ سے پاک ہندوستان کی سمت اہم قدم ہونگے ۔ نشہ مکت یووا برائے وکست بھارت ابھیان سے وزیر اعظم کا خطاب

نئی دہلی:2 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ‘وکست بھارت’ کا ہدف حاصل کرنے جسمانی طور پر صحت مند، ذہنی طور پر مضبوط اور اعتماد سے بھرپور نوجوان نسل کا ہونا لازمی ہے ، جو نشے کی عادتوں سے مکمل طور پر پاک ہوں۔ مودی نے آج یہاں ‘نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان’ کا آغاز کرکے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 28,000 سے زائد مقامات سے جڑے ایک کروڑ سے زائد نوجوانوں سمیت ایک وسیع اجتماع سے خطاب کیا۔مودی نے کہا کہ آج ہم تمام ہم وطن ایک عظیم اور اہم عزم کیلئے متحد ہوئے ہیں۔ آج جب قوم نے وکست بھارت کا ہدف مقرر کیا ہے ، تو یہ ضروری ہے کہ ملک کے نوجوان جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہیں، خود اعتمادی سے سرشار ہوں اور منشیات جیسی مہلک عادتوں سے ہمیشہ دور رہیں۔وزیر اعظم نے اس پہل کی اہمیت کو اجاگر کرکے واضح کیا کہ یہ مہم صرف انفرادی صحت تک محدود نہیں ہے ، بلکہ یہ خاندانوں، معاشرے اور پورے ملک کے وسیع تر مفادات کو پورا کرتی ہے ۔وزیر اعظم نے مہم کے آغاز پر اس بات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ پہل گزشتہ سال کاشی کی مقدس زمین سے ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع ہوئی تھی۔ انہوں نے اس تحریک کو چلانے والی سائنسی وضاحت، روحانی توانائی اور گہرے ثقافتی جذبے کا ذکر کرکے کہا کہ کاشی ڈیکلیریشن کے تحت 125 سے زائد روحانی تنظیموں اور متعدد این جی اوز کی حمایت سے ، فلاح و بہبود کا یہ تصور اب کامیابی کے ساتھ ایک قومی منصوبے کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔وزیر اعظم نے نشہ مخالف حلف لینے والے لاکھوں نوجوانوں کی ستائش کی اور ان سے ذاتی تحمل برقرار رکھنے اور اسکولوں، کالجوں اور کمیونٹیز میں نشہ سے پاک زندگی کا پیغام فعال طور پر پھیلانے کے پختہ عزم کی تعریف کی۔ مہم کے 100 ہفتوں کے پرعزم روڈ میپ کا خاکہ پیش کرکے انہوں نے بتایا کہ کس طرح ہر اتوار کو آرٹ، ثقافت، کھیل اور دھیان سے متعلق خصوصی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی تاکہ نئے شرکاء کو مسلسل جوڑا جا سکے ۔ مودی نے کہا کہ آنے والے 100 اتوار مکمل طور پر نشہ سے پاک ہندوستان کی سمت میں 100 مضبوط قدم ثابت ہوں گے ۔مودی نے نوجوان نسل کو ہندوستان کی امرت پیڑھی قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ان کی توانائی، تخیل اور صلاحیتیں ملک کو 2047 کے ترقیاتی اہداف کی طرف لے جانے انتہائی اہم ہیں۔ مودی نے زور دے کر کہا کہ ملک کے مستقبل اور آپ کی اپنی زندگی کیلئے ، نشے سے پاک رہنا انتہائی ضروری ہے ۔