ویا ریال کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

   

میڈرڈ ۔ یوروپا لیگ کا فائنل جیتنے کے بعد اسپینش کلب ویا ریال کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔یوروپا لیگ کے فائنل میں ویا ریال نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو پینالٹی شوٹس پر شکست دی اور خطاب اپنے نام کیا جبکہ فاتح ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ ویاریال اسٹیڈیم کے باہر شائقین کی بڑی تعداد اپنے اسٹارزکھلاڑیوں اور ٹرافی کی جھلک دیکھنے کے لئے موجود تھی۔ ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ شہرکا اوپن بس ٹور بھی کیا جبکہ یہ ویاریال کی فٹبال دنیا میں پہلی بڑی کامیابی ہے۔