۔15 اگست تک درخواستوں کی وصولی ، حکومت آندھراپردیش کا اعلان
حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) حکومت آندھراپردیش نے ولیج سکریٹریٹس میں ملازمین کے تقررات سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ۔ اس اعلامیہ کی روشنی میں اہل امیدوار آن لائین کے ذریعہ درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ درخواستیں 16 جولائی تا 15 اگست تک پیش کی جاسکتی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ولیج سکریٹریٹس کے قیام کیلئے گرام پنچایت عہدیداروں نے حکومت کو تجاویز روانہ کئے ۔ ہر ولیج سکریٹریٹ کیلئے کم از کم دس افراد پر مبنی اسٹاف کی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز پیش کی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اقل ترین تعلیمی قابلیت ڈگری یا امیدواروں کی جانب سے خواہش کردہ جائیداد کے مطابق تعلیمی قابلیت رہے گی ۔ ایسے افراد جن کی عمر 18 تا 40 سال ہو درخواستیں کسی فیس رقم ادا کئے بغیر پیش کرسکتے ہیں ۔ ولیج سکریٹریٹ کیلئے تقرر کئے جانے والے امیدواروں کی ماہانہ تنخواہ دس ہزار روپئے رہے گی ۔ علاوہ ازیں دیگر الاونسیس بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ درخواست گذاروں کیلئے باقاعدہ تحریری امتحان منعقد کیا جائے گا اور پھر انتخابات کہا جائے گا ۔ امیدواروں کے انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی 2 اکٹوبر کو امیدوار ڈیوٹی پر رجوع ہوجائیں گے ۔ اہل امیدوار مذکورہ جائیدادوں کیلئے درخواستیں پیش کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔