ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر آفیسرس کی بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری

   


حیدرآ باد ۔ 5 ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر آفیسرس کی 23 جائیدادوںپر بھرتی کیلئے آج اعلامیہ جاری کیا ۔ ان جائیداد وں میں چائیلڈ ڈیولپمنٹ پراجکٹ آفیسر ، آئی سی ڈی ایس ، ایڈیشنل چائیلڈ ڈیولپمنٹ پراجکٹ آفیسر ، آئی سی ڈی ایس اور منیجر آف ویئر ہاؤز شامل ہیں ۔جو ویمن ڈیولپمنٹ اینڈ چائیلڈ ویلفیر ڈپارٹمنٹ کیلئے ہوگا ۔ اہل امیدواروں سے کمیشن کے ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in/. پر آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ درخواستیں 13ستمبر سے 10اکٹوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادو ں پر بھرتی کیلئے اہل امیدوارو ں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور ان جائیداد وں پر پُر کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔